ابنا: موصولہ اطلاعات کے مطابق سرگئي لاوروف نے کہا کہ روس شام کے بحران کو حل کرنے کےلئے بیرونی تجویزوں کی حمایت نہیں کرتا تاہم عبوری مرحلے کی حمایت کرتا ہے جس کے بارے میں جینوا میں گفتگو کی جائے گي۔ روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران علاقے کا ایک بااثر ملک ہے اور جینوا اجلاس میں ایران کو دعوت نہ دینا ایک بڑی غلطی ہے۔ انہوں نے امریکہ کی جانب سے جینوا اجلاس میں ایران کی شرکت کی مخالفت کو دوہرا معیار قراردیا اور اس کی مذمت کی۔ ......./169
27 جون 2012 - 19:30
News ID: 325478
روس کے وزیر خارجہ نے جینوا مذاکرات میں ایران کو دعوت نہ دئے جانے کو افسوس ناک قراردیا ہے۔ سرگئي لاوروف نے کہاکہ صدر بشار اسد کے بارے میں خود شام کے عوام کو فیصلہ کرنا چاہیے۔